اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2019ءکو ختم ہونے والے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کو2.387 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں44 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کو4.263 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 23.99 روپے ریکارڈ کی گئی،اس عرصہ میں کمپنی کی سیلز کی شرح میں 164.448 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔