اٹک گروپ آف کمپنیز کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں 10 کروڑ73 لاکھ90 ہزار روپے کا عطیہ دیا گیا

258

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):اٹک گروپ آف کمپنیز کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں 10 کروڑ73 لاکھ90 ہزار روپے کا عطیہ دیا گیا۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گروپ چیف ایگزیکٹیو اٹک گروپ آف کمپنیز، شعیب انور ملک نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں شعیب انور ملک نے وزیرِ اعظم کو اٹک گروپ کی تمام کمپنیوں کی طرف سے 10 کروڑ کا چیک پیش کیا۔اس کے علاوہ اٹک گروپ کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ73 لاکھ 90ہزار روپےکا چیک بھی پیش کیا. یہ رقوم وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل پر اٹک گروپ کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے پیش کی گئیں ۔