اٹک، پانچویں جماعت کی طالبہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

78

اٹک۔ 22 فروری (اے پی پی):اٹک پولیس نے پانچویں کلاس کی طالبہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا۔ عامر صدیق سکنہ پنڈ سلطانی نے تھانہ بسال پولیس کو درخواست دی کہ میری بھانجی آ۔بی بی اقراء سکول میں کلاس پنجم کی سٹوڈنٹ ہے

جو سکول ٹائم کے بعد گھر نہ آئی تو ہم سب مل کر اسکو ڈھونڈنے لگ گئے جو کچھ دیر بعد ہمیں مسجد خلفائے راشدین کے اندر بیہوشی کی حالت میں ملی جسکو اٹھا کر ہم گھر لیکر آئے تو ہوش آنے پر اسنے بتلایا کہ سکول جاتے وقت طحہ معاویہ مجھے مسجد کے اندر لے گیا اور زبردستی میرے ساتھ جنسی زیادتی کی جس سے میری طبیعت خراب ہو گئی تو وہ مجھے وہاں چھوڑ کر بھاگ گیا۔

تھانہ بسال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے کلاس پنجم کی سٹوڈنٹ کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے ملزم طحہ معاویہ ولد راشد سکنہ دومیل تحصیل جنڈ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جس کا ریمانڈ جسمانی لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔