15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومضلعی خبریںاٹک،پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے اہم کریک...

اٹک،پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے اہم کریک ڈاؤن شروع

- Advertisement -

اٹاٹک۔ 22 فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اٹک نے آلودگی پھیلانے والے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے اہم کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ہفتہ کو پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 645 سرپرائز چیکنگ کی گئی، 1582 کلو گرام 75 مائیکرون سے کم پولی تھیلین، نان وون پولی پروپیلین پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے، 408 دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ دو دکانیں سیل کر دی گئیں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ جون میں 75 مائیکرون سے کم سائز کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

- Advertisement -

کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کی جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سردار ظہیر احمد خان، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات رابعہ نوشین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات شاہزیہ مریم، ٹریڈ یونین کے نمائندگان اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565015

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں