ایبٹ آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):اپرکوہستان پولیس نےبروقت کاروائی کرتےہوئےقتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ اپرکوہستان کےتھانہ داسو پولیس نےبروقت کاروائی کرتےہوئےقتل میں ملوث ملزمان ایک گھنٹہ کےاندرآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیے۔جائےوقوعہ پرفائرنگ کی اطلاع ملنےپرایس ایچ اوتھانہ داسو نورنبی شاہ بخاری پولیس نفری کےہمراہ موقع پرپہنچےتاہم ملزمان وقوعہ کےبعد موقع سےفرارہوگئےتھے،
جن کی گرفتاری کیلئے فوری چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ملزمان کا تعاقب کرکےپولیس نےدونوں ملزمان سونڑمیاں ولد رستم خان، صلاح الدین ولد عبدالباری کوگرفتارکرکےقبضہ سےدوعدد پستول بھی برآمد کرلیے۔ڈی پی اواپرکوہستان محمد خالد خان نےآرایچ سی داسواورجائے و قوعہ کا دورہ کرکےموقع پرپولیس افسران کوہدایات بھی دیں۔