- Advertisement -
سیالکوٹ۔26مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو مہندی کی نرسری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اپریل کا مہینہ مہندی کی نرسری کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے کیونکہ اپریل میں مہندی کی نرسری کاشت کرکے 8سے 10انچ ہونے پر اسے جولائی میں کھیتوں میں منتقل کیاجاسکتاہے
جبکہ میرا اور چکنی میرا زمین اس کی کاشت کے لئے بہترین ہے ، چونکہ یہ تھوڑا بہت تھوربھی برداشت کرلیتی ہے اس لئے اسےتھور والی زمینوں میں بھی وسیع رقبے پر آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ مہندی ایک جھاڑی نماپوداہے جوسال میں 3سے 4 بارکٹائی دیتاہے اور ایک کٹائی سے فی ایکڑ 30 سے 35من تک پتیاں حاصل ہوتی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576318
- Advertisement -