اپریل کے مقابلہ میں مئی 2017ءکے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی شرح میں 21.36 فیصد کا نمایاں اضافہ

70

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) اپریل کے مقابلہ میں مئی 2017ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں 21.36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 1.867 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ اپریل 2017ءکے دوران ترسیلات زر کا حجم 1.539 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا