اپنوں کے خون کا سودا کرنے والے کشمیر کا مقدمہ خاک لڑیں گے،معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا بلاول زرداری کے بیان پرردعمل

68
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ اپنوں کے خون کا سودا کرنے والے کشمیر کا مقدمہ خاک لڑیں گے، پرچی پر چیئرمین بننے والا پرچی پر وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس کرپشن میں مہارت کے سوا دکھانے کیلئے کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلاول زرداری کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے پرچیوں پر ڈکٹیشن لیتے ہیں، پرچی پر چیئرمین بننے والا پرچی پر وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کشمیر میں بھڑکیں مارنے کے بجائے سندھ کی بدحالی کا بتائیں، پورا پاکستان سندھ میں پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس جانتا ہے، بیرونی قوتوں کے پاؤں پڑنے والوں کو قوم پہچانتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ کونڈو لیزا رائس کی کتاب پیپلزپارٹی کی بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے، ڈرون حملوں کی اجازت دینے والے آج قومی غیرت کا جھوٹا پرچار کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اپنوں کے خون کا سودا کرنے والے کشمیر کا مقدمہ خاک لڑیں گے، سلالہ سے لے کر ڈرون حملوں تک آپ کی سودا بازی سے قوم واقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس کرپشن میں مہارت کے سوا دکھانے کیلئے کچھ نہیں، عوام کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ٹھگوں کے جماعت پیپلز پارٹی ہے۔