اپوزیشن جماعتیں جلسوں کی پالیسی پر نظرثانی کریں ، جب کورونا ختم ہوجائیگا تو جتنے مر ضی جلسے کر لیں ،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی میڈیا سے گفتگو

57

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):مختلف مکتبہ فکر کے15سے زائد علما نے کورونا خطرات کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں سے 13دسمبر کو لاہور میں جلسہ نہ کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔علما نے کورونا کیخلاف آج (جمعہ ) کو یوم دعا منانے کے حکومتی فیصلے کی بھی مکمل حمایت کردی ۔ علما سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سےاسی مفادات کےلئے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والی اپوزیشن جماعتوں کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کر یگی ۔جمعرات کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے ہمراہ مفتی اقبال چشتی ،مولانا محمد یوسف،صاحبزادہ عبد اللہ مصطفی ،سید محمود گر دیزی،مولانا عبد الملک سمیت دیگر علما نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے حکومتی اقدامات بارے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہونیوالی گورنرز اور علما کی ویڈیو کانفر نس میں شرکت کی ۔کانفرنس کے بعد گور نر ہاﺅس لاہور میں پریس کانفر نس کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں حکومت کی جانب سے تمام علما کا شکر یہ ادا کر تا ہوں کہ وہ کانفرنس میں شریک ہوئے اور کورونا ایس اوپیز پر عملد درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطر ناک ہے جسکی وجہ سے نہ صرف کورونا کے مریضوں بلکہ جاں بحق ہونےوالے افراد کی تعداد مےں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ان حالات میںکسی بھی قسم کی کوتاہی ملک وقوم کےلئے تباہ کن ہوگی۔ چوہدری محمد سرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خطرات کے پیش نظر مساجد میں نماز جمعہ سمیت ہرروز کوروناسے بچاﺅ کےلئے ایس او پیز پر علما کے ساتھ مکمل اتفاق ہوچکا ہے ۔مجھے اس بات کا یقین ہے کہ علما ایس او پیز پر عملددرآمد کو یقینی بنائیں گے ہم سب نے ملکر ہی کورونا کو شکست دینی ہے ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کانفرنس میںعلما سمیت سب اس بات پر متفق تھے کہ موجودہ حالات میں سیاسی جلسوں سمیت کوئی بھی بڑا اجتماع کورونا کے پھیلاﺅ کے لئے خطرناک ہوگا اس لئے ہم اپوزیشن سے کہنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں جلسوں کی پالیسی پر نظرثانی کریں ۔جب کورونا ختم ہوجائیگا تو جتنے مر ضی جلسے کر لیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا مگر خدا کےلئے آجکل جلسوں سے گریز کریں ۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے ماضی میں کورونا کے کنٹرول کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔اپوزیشن کا کورونا کو سنجیدہ نہ لینا شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کورونا کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ہم نے اپوزیشن کے جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ ضرورکےا ہے مگر اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی نہیں قومی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ کورونا کے پھیلاﺅکی ذمہ دار اپوزیشن بھی ہوگی۔ اس موقع پر مفتی اقبال چشتی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہئے وہ کرونا کو سنجیدہ لیںانکا کورونا کے معاملے پر سیاست کرنادرست نہیں یہ وقت ہے جب سیاستدانوں اور حکومتوں سمیت تمام مکتبہ فکر کو کورونا کے خلاف جنگ میں حصہ لینا ہوگا ۔مساجد کے حوالے سے جو بھی ایس اوپیز موجود ہیں ہم پہلے بھی ان پر عمل کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی علما کریں گے۔ اپوزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں وہ جلسوں سے گریز کرتے ہوئے لاہور میں بھی جلسہ نہ کر ے۔