اپوزیشن ٹیکنالوجی سے انکار کر کے دھاندلی والا سسٹم چاہتی ہے،اشیاء اور سروس کے معیار کو عالمی سطح پر لانے کے لئے پینیک کا ادارہ انتہائی اہم ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فرازکا تقریب سے خطاب

124
پاکستان سائنس ایکسپو سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت پیغام جائے گا، نمائش اداروں ا ور تنظیموں کو اپنی کامیابیاں پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اشیاء اور سروس کے معیار کو عالمی سطح پر لانے کے لئے پینیک کا ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری شروع کردی۔

الیکشن کمیشن کے معیارات کے مطابق نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک ماہ میں تیار ہوگی۔دو سال مشکلات میں رہے اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ملکی معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔اپوزیشن ملک میں دھاندلی والا نظام چاہتی ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء اور سروس کے معیار کو عالمی سطح پر لانے کے لئے پینیک کا ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ا ہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشن ہے کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، اس ضمن میں ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ہمیں تمام چیزوں کے ضروری معیار کا تعین کرنا ہوگا تاکہ ملکی سطح پر معیاری اشیا میسر ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ جی امر ہماری برآمدات میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں اشیاء کے معیار کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی بھی پیدا کرنی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نیشنل ورلڈ ایکریڈیٹیشن کونسل کا ادارہ برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ،یہ ادارہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق لا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو فعال اور ان کی استعداد اور معیار کو بہتر بنائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے تمام 17 زیلی اداروں کو فعال بنائوں گا ۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر جانے کے لیے کچھ معیار مقرر کرنے ہوں گے ۔معیار بہتر ہونے سے معیاری مصنوعات پیدا ہوں گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ آج تک ملک میں جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ کسی نہ کسی تنازعے کا شکار رہے،ہم۔نے ان تمام مسائل کو ختم کرنے کے لیئے ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکنالوجی سے انکار دانشمندی نہیں ہوگی۔ تاہم اپوزیشن ٹیکنالوجی سے انکار کر کے دھاندلی والا سسٹم چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے مڈل کلاس اور عام لوگ بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اگلے مہینے تک کام مکمل ہوجائے گا ۔شبلی فراز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنے بھی الیکشن ہو، چاہے پریس کلب کے الیکشن ہو وہ شفاف ہو۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پورا پاکستان بجٹ کی طرف دیکھ رہا ہے،

گزشتہ دو سال مشکل سے گزارے، لیکن اب ملکی اقتصادی میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔عمران خان اور انکی ٹیم ثابت قدم رہی اور اب اچھی خبریں آرہی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے،ہماری کوشش ہے جتنے بھی الیکشن ہوں اس میں ووٹنگ مشین کا استعمال ہو۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں چار ہزار میگا واٹ بجلی ناقص الیکٹرانک آلات کی وجہ سے اضافی استعمال ہورہی ہے،پنکھوں کو اپ گریڈ کر کے 2500 سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے، شبلی فراز نے کہا کہ اگر الیکٹرانک آلات کو سٹینڈرڈائز کیا جائے تو 75% بجلی کی بچت ہوسکتی ہے