اپوزیشن چاہتی ہے کہ براڈ شیٹ پر رفیق تارڑ، افتخار چوہدری اور ملک قیوم پر مبنی کمیشن تشکیل دیا جائے،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

67

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن چاہتی ہے کہ براڈ شیٹ پر رفیق تارڑ، افتخار چوہدری اور ملک قیوم پر مبنی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کو پتہ ہے کہ جب بھی ایسے لوگ احتساب کریں گے جن کو خریدنا مشکل ہو گا،ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی یہ ہی اب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں یا پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔