اپوزیشن کا ایجنڈا کچھ بھی ہو قوم مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے والے سیاستدانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔شہریار خان آفریدی

51

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا کچھ بھی ہو لیکن قوم مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے والے سیاستدانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تینوں حکومتوں نے کشمیر کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے ولولہ انگیز خطاب کے بعد اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش کی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے والے سیاستدانوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔