اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں شکست ہو گی ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

81

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں شکست ہو گی اور وزیراعظم عمران خان فتحیاب ہوں گے، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عوام کی بھرپور حمایت سے تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہو گی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آنے والے دنوں میں اپوزیشن جماعتوں کو اپنے کارڈز دکھائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔