اپوزیشن کہتی ہے1985 سے 1999 تک کے کیسزمعاف کر دیئے جائیں، ایک ارب سے کم کرپشن کا شمار نہ کیا جائے، سینیٹر فیصل جاوید

82

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا ۔اپوزیشن نے اے پی ڈی ایم بنائی ہی این آر او کے لئے ہے،اپوزیشن کا شور شرابا صرف این آر او کے حصول کے لئے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کے لئےاپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ مسودہ میڈیا کے سامنے رکھ دیا ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ نیب کی 38 میں سے34 شقیں تبدیل کر دی جائیں۔1985 سے 1999 کے درمیان جتنے کیسز ہیں وہ معاف کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ایک ارب سے کم کرپشن کا شمار نہ کیا جائے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا حال کیا ہے وہی حال مریم نواز نے (ن) لیگ کا کیا ہے۔انہوں نے کہی کہ مریم نواز نے جس سپیڈ سے (ن )لیگ کو نقصان پہنچایا ہے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز مےفیئر فلیٹ کی مالک ہیں جو یہ کہتی تھیں کہ میری پاکستان میں تو کیا کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ استعفے نہیں بلکہ لطیفے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیا بین الاقوامی ثبوت بھی نیب کو پیش نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو کسی صورت میں این آر او نہیں دیا جائے گا