26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںاپوزیشن کی جانب سے ایوان بالا کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی،...

اپوزیشن کی جانب سے ایوان بالا کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی، کورم پورا نکلا

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اپوزیشن کی جانب سے ایوان بالا کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی گئی جو مکمل تھا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے پیکا بل کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرمین شپ اپوزیشن کے پاس ہے، پیکا بل کی قائمہ کمیٹی نے منظوری دیدی ہے، آج کے ایجنڈے میں پیکا بل ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ اپوزیشن اراکین کے واک آئوٹ کے بعد کورم کی نشاندہی کی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایوان میں گنتی کرانے کے لئے کہا۔ ایوان میں گنتی کرانے پر کورم مکمل نکلا۔ ایوان میں 27 ارکان موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں