اپوزیشن کی شکست کریشن اور کرپٹ نظام کی شکست ثایت ہو گی ،سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

64

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو آج شکست ہوگی جو کریشن اور کرپٹ نظام کی شکست ثایت ہو گی علی حیدر گیلاتی کی ویڈیو نے ثابت کردیا کہ یہ گھوڑوں کی خریدو فروخت کے نظام کے حامی ہیں۔

پارلمینٹ ہاؤس کے باہر بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی جیت ہوگی جو تحریک انصاف کے ریاست مدینہ کے سفر کی کامیابی ثابت ہو گی ۔ اپوزیشن کو شفاف نظام قبول نہیں مگر وزیراعظم عمران خان کرپٹ سسٹم کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔

انہوں نے غریب کے ساتھ کھڑے ہونے اور ملک کی ترقی کیلئے فیصلہ کیا ہے، ہم اس ملک کو عوام کا ملک اور نظام کو غریب کا نظام بنا کر دم لیں گے ،عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی کو این آر دیں گے ۔