اپوزیشن کی گپ شپ کی محفل میں زیادہ تر وہی لوگ بولے جن کے نام کے آخر میں ”شریف“ یا ”زرداری“ لگتا ہے، باقی ایک دو کی آواز خود ہی بند کر دی گئی۔وفاقی وزیر حماد اظہر

77

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گپ شپ کی محفل میں زیادہ تر وہی لوگ بولے جن کے نام کے آخر میں ”شریف“ یا ”زرداری“ لگتا ہے، باقی ایک دو کی آواز خود ہی بند کر دی گئی۔ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گپ شپ کی محفل میں شریک لوگوں کی جمہوریت اتنی سی ہی ہے۔