اپوزیشن کے پاس 5 سال میں تنقید کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، ذوالفقار عباس بخاری

56
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 5 سال میں تنقید کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، فکر ہے احسن اقبال کسی قطری کے ساتھ تصویر ٹویٹ کر کے قطر ویزہ سنٹر کا کریڈٹ بھی نہ لے لیں۔ یہ بات انہوں نے قطر ویزا سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلے کے حوالے سے انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قابل ججز نے میرا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ صرف زلفی بخاری کے لیے نہیں بلکہ تمام سمندرپارکستانیوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام سمندرپارپاکستانیوں کے لیے نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کرے گی۔