اپوزیشن کے پنجاب میں عدم اعتماد کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے،ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور

73
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفی سے متعلق خبر حقائق کے منافی اوربے بنیاد ہے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور۔23فروری (اے پی پی):معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس کا تاریخی دورہ کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس دوررس کا نتائج کا حامل ہے۔

دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم عمران خان خارجہ پالیسی کو کامیابی کی بلندیوں پر لے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی ناقص خارجہ پالیسی نے ملک کو گہرے گھا ئو لگائے تھے۔کپتان کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی میں آج بھی ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان ہے۔کرپٹ مافیا بغض کپتان میں اکٹھا ہوگیا ہے۔سب کرپٹ مافیا کے سامنے اکیلا کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کی میل ملاقاتیں صرف میڈیا کی شہ سرخی بننے کیلئے ہیں۔اپوزیشن کی کشتی بیچ مندھار بھنور میں پھنس چکی ہے،اپوزیشن ساکھ بچانے کیلئے ہاتھ پاں مار رہی ہے۔عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑ کر اپوزیشن نے اپنے لیے گڑھا کھود دیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کپتان کے سپاہی جم کر کر پچ پر کھیل رہے ہیں۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ پارٹی اور اتحادی ڈٹ کر سردار عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں۔اپوزیشن کے پنجاب میں عدم اعتماد کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے۔وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اپوزیشن کو ایسی شکست فاش دیں گے کہ ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔قوم نے سٹیٹس کو اور اقربا پروری کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔

قوم نے بلاول,حمزہ اور مریم کی سیاست کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔اقربا پروری کی سیاست اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔چیف منسٹر پنجاب میڈیا انٹرن شپ پروگرام سے سینکڑوں نوجوان مستفید ہوئے۔بزدار حکومت نوجوانوں کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔نوجوان پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ،انکی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔