40.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںاڑکانہ میں پاک فوج کی طرف سے آپريشن بنيان مرصوص میں بھارتی...

اڑکانہ میں پاک فوج کی طرف سے آپريشن بنيان مرصوص میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پرکمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

للاڑکانہ۔ 17 مئی (اے پی پی):پاک فوج کی طرف سے آپريشن بنيان مرصوص میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے پر،لاڑکانہ میں ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ کونسل، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی، قومی پرچم لہرایا گیا اور سلامی دی گئی۔

ریلی میں شرکانے ہاتھوں میں بینر اٹھا کر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرکے "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اعجاز احمد لغاری، ایم ایس نیاز دہر، ڈی ایچ او لاڑکانہ شوکت علی ابڑو، ڈی ای او سیکنڈری گلبہار مگسی، ڈی ای او پرائمری انیس الرحمان جلبانی، ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری سمیت دیگر افسران نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی نے کہا کہ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے بھرپور قوت کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور خود کو دنیا کی نمبر ون آرمی ثابت کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر پاکستانی قوم کو اپنی فوج، فضائیہ اور بحریہ پر فخر ہے۔ پاک فوج ہمارا قومی اثاثہ اور ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کی ناقابلِ فراموش خدمات پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اعجاز احمد لغاری اور دوسری مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک باصلاحیت فورس ہے، جو کسی بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب کے بعد کمشنر لاڑکانہ اور دیگر نے کمشنر آفس میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے اور درخت لگائے جس کے بعد کمشنر لاڑکانہ ٹراما سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے جیکب آباد کے رہائشی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شہری کی عیادت کی اور اُسے مٹھائی اور گلدستہ پیش کیا۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لاڑکانہ کی جانب سے یومِ تشکر کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی ابڑو کی قیادت میں ڈی ایچ او آفس سے ایس ایس پی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ہندو پنچایت لاڑکانہ کی جانب سے چیئرمین ہریش لال کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کرکے ریلی نکالی گئی جس میں ہندو برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی ہدایت پر چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر نے قومی پرچم لہرا کر سلامی پیش کی۔ بعد ازاں اُن کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر چانڈکا میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم ہال سے کالج کے مین گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔

شہید بینظیر بھٹو گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لاڑکانہ کی پرنسپل پروفیسر زینب فاطمہ جمانی کی قیادت میں یومِ تشکر مناکر ریلی نکالی گئی۔گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج لاڑکانہ کی جانب سے پرنسپل پروفیسر رضوان گل کی قیادت میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد کرکے ریلی نکالی گئی، محکمہ ثقافت کی جانب سے یومِ تشکر مناتے ہوئے شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ثقافت ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الدین کلہوڑو، لائبریری انچارج منظور حسین راشدی، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور لائبریری کے عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں قومی پرچم لہرا کر سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ شرکانے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598054

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں