اکتوبر 27 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، کشمیری اپنے ساتھ کے گئے وعدوں کا ایفا چاہے ہیں،سید علی گیلانی

142

سرینگر ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ 27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب 70سال قبل بھارت نے اس روز بغیر کسی آئینی ، قانونی اور اخلاقی جواز کے سرینگر کے ہوائی اڈے پر اپنی فوج اُتار کر کشمیریوں کو غلام بنالیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کشمیر پر چڑھائی کو اگرچہ مہاراجہ ہری سنگھ کی درخواست کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لیکن مہاراجہ کی حیثیت اس وقت ریاست کے سربراہ کے طور پر ختم ہو چکی تھی کیونکہ لوگوں نے اس کے خلاف علمِ بغاوت بلندکی ہوئی تھی