بیجنگ ۔ 13 نومبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران اس کی خام تیل کی درآمد 6.78 ملین بیرل یومیہ رہی جو 10 ماہ کی کم ترین سطح اور اس کی وجہ قیمتوں میں اضافہ ہے۔محکمہ کسٹم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران خام تیل کی ملکی درآمد 28.79 ملین ٹن (6.78 ملین بیرل ) یومیہ رہی جو ستمبر میں خام تیل کی ریکارڈ درآمد سے 1.26 ملین بیرل یومیہ کم ہے تاہم مہینے کے دوران تیل کی درآمد اکتوبر 2015 ءکی نسبت 9.3 فیصد زیادہ رہی۔