بیجنگ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ملک میں روزمرہ اشیاءکی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔محکمہ اعداد و شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران اندرون ملک پرچون فروشی میں اکتوبر 2015ءکی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا تاہم یہ توقعات سے کچھ کم ہے جس کی وجہ مصنوعات کی مقامی طلب میں معمولی کمی ہے۔