اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کو 14 سال بیت چکے ہیں لیکن بچھڑنے والوں کے زخم ابھی تک مندمل نہیں ہو سکے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

93

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کو 14 سال بیت چکے ہیں لیکن بچھڑنے والوں کے زخم ابھی تک مندمل نہیں ہو سکے، اس خوفناک زلزلے میں ہزاروں قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں، بستیوں کی بستیاں مسمار ہوئیں ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔ 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اس قیامت خیز زلزلے کو 14 سال بیت چکے ہیں لیکن بچھڑنے والوں کے زخم ابھی تک مندمل نہیں ہو سکے۔ اس خوفناک زلزلے میں ہزاروں قیمتی جانیں لقمہ اجل بنی اور بستیوں کی بستیاں مسمار ہوئیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ تمام شہدائے زلزلہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔