اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اکنامک افیئرز ڈویژن اور ایف آئی اے کو فافن کے سابق سربراہ سرور باری کے فافن کی حکومت مخالف پریس کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کے حوالے سے سنگین الزامات کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے فافن کی مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کئے ہیں،
میں نے اکنامک افئرز ڈویژن اور ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ان الزامات پر تحقیقات کریں اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔