اکیڈیمیا-انڈسٹری انٹیگریشن الائنس کا آغاز پاکستانی نوجوانوں کی ہنر مندی کے لیے ایک اہم اقدام ہے ،معین الحق

144
پاکستانی طلبا کو چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے سیکھنے کا مشورہ، پاکستانی سفیر

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہےکہ اکیڈیمیا-انڈسٹری انٹیگریشن الائنس کا آغاز پاکستانی نوجوانوں کی ہنر مندی کے لیے ایک اہم اقدام ہے اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان کی خوشحالی اور صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے منعقدہ انٹرنیٹ انٹرنیشنل اور انڈسٹری ایجوکیشن انٹیگریشن پر 2 روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور اختراع کے شعبوں میں چینی کامیابیوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے سمارٹ شہروں اور صنعتوں کی تشکیل ہوئی ہے۔