اگست 2021 میں ترسیلات زر2.66ارب ڈالر رہیں ، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

71
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگست 2021 میں ترسیلات زر2.66ارب ڈالر رہیں جوماہِ اگست میں پچھلے10سال کی بلند ترین سطح ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏مسلسل چھٹے مہینے ترسیلات زر اوسطاً2.7ارب ڈالرجبکہ مسلسل پندرہویں مہینہ2ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ‏عمران خان کی قیادت میں پروپیگنڈہ بریگیڈ کیلئے دل گرفتہ جبکہ پاکستانی عوام کیلئے خوش آئند خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔