28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںاگست کا مہینہ کپاس کی فصل کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے،...

اگست کا مہینہ کپاس کی فصل کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

- Advertisement -

ملتان۔ 03 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ایڈمن جنوبی پنجاب طارق کریم کھوکھرنے کہاہے کہ اگست کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کپاس کی فصل اہم مرحلہ سے گزر رہی ہے،اس مرحلہ پر لاپرواہی پیداوارمیں کمی کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا معائنہ کریں اورہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں،ان خیالات کااظہارانہوں نے لیہ کے دورہ کے موقع پرکیا۔

دورہ کا مقصد کپاس کی فصل کا معائنہ اور محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے تحت جاری فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔اس دوران انہوں نے چوک اعظم میں کسان سہولت سنٹر کا بھی دورہ کیا اوروہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ زرعی زہر وں کی کوالٹی اور وافر مقدار میں دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری زراعت نے کپاس کے نمائشی پلاٹ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں سے مزید کہا کہاگر کوئی کیڑا نقصان کی معاشی حد سے تجاوز کرے تو زرعی ماہرین کے مشورہ سے فوراً زرعی زہر سپرے کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے فیلڈ عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی میں مزید تیزی لائی جائے اور ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے معیاری اور اعلیٰ کوالٹی کی زہروں کے سپرے کرنے کی سفارش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مہینہ میں ہم کپاس کی بہتر سنبھال کرلی تو انشااللہ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے منافع میں بھی معقول اضافہ ہوگا۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن کے دوران موسمی پشین گوئی سے آگاہ رہیں اور اسی مناسبت سے فصل کی آبپاشی کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=377682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں