اہم عہدوں پر فائز رہنے والا بشار الاسد کا کزن فوجی افسر شام سے گرفتار

113
اہم عہدوں پر فائز رہنے والا بشار الاسد کا کزن فوجی افسر شام سے گرفتار

دمشق۔1فروری (اے پی پی):شام کے حکام نے بشار الاسد کے دور کے ایک سکیورٹی افسر کو گرفتار کر لیا ہے، یہ افسر بشار الاسد کا کزن ہے اور اس نے 2011 کی خانہ جنگی کے شروع میں عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے کردار ادا کیا تھا۔

العربیہ اردو کے مطابق شام کے نئے حکم کے مطابق گرفتار کیا گیا یہ سابق افسر بشار الاسد کا کزن بھی ہے، اس لیے بشارالاسد کے زیادہ قریب اور بھروسے کا افسر تھا، وہ درعا کے علاقے میں پولیٹکل سکیورٹی سربراہ رہ چکا ہے۔ سانانے رپورٹ کیا ہے کہ عاطف نجیب نامی اس افسر کو فوجی حکام نے اللاذقیہ سے گرفتار کیا ہے۔

شام سے متعلق مانیٹرنگ کرنے والی ایجنسی آبزرویڑری کے سربراہ عبدالرحمان رامی کے مطابق 8 دسمبر سے اب تک کی یہ سب سے اہم گرفتاری ہے۔عاطف نجیب کو گرفتاری کے بعد متعلقہ مجاز حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے، تاکہ ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جا سکے۔