ای 100 انڈیکس 212.15 پوائنٹس کی کمی سے 49756.77 پوائنٹس پر بند

97

کراچی ۔25 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 212.15 پوائنٹس کی کمی سے 49756.77 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 25 ارب 25 کروڑ 24 لاکھ 39 ہزار 348 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 5 کروڑ 69 لاکھ 28 ہزار 531 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 68 ہزار 10 حصص کی کمی رہی۔