ای- تعلیم اور ای صحت کے حوالے سے صارفین کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے، انوشہ رحمن

151

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ای- تعلیم اور ای صحت کے حوالے سے صارفین کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔ انہوں نے یہ بات یو ایس ایڈ سپانسرڈ کمپنی ایم پاورنگ کے سنئر کنٹری ہیڈ مسٹر مائیک بیلے سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ایم پاورنگ کمپنی کے سنئر کنٹری ھیڈ نے وزیر مملکت برائی آئی ٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔