ای سی سی نے الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشوں کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون سکیم کے ماڈل پرسکیم کی منظوری دیدی

90

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون سکیم کے ماڈل پرسکیم کی منظوری دیدی۔ سکیم کے مطابق ٹئیرون کے تحت تین سال کی مدت کیلئے 5 لاکھ روپے کابلاسود قرضہ جاری کیا جائیگا۔ جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اوررکشاکیلئے دستیاب ہوں گی۔ کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کااجلاس جمعرات کویہاں وزیرخزانہ کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء خرم دستگیرخان، سید نویدقمر، سیدمرتضیٰ محمود، چوہدری طارق بشیرچیمہ،معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت بلال اظہرکیانی، وفاقی سیکرٹریز اور سینئرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشوں کیلئے مالیاتی سہولت سے متعلق سمری پیش کی گئی،کمیٹی کو الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشاز کی طلب اوردیگر امورسے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشاز کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون سکیم کے ماڈل پرسکیم کی منظوری دیدی۔سکیم کے مطابق ٹئیرون کے تحت تین سال کی مدت کیلئے 5 لاکھ روپے کابلاسود قرضہ جاری کیا جائیگا۔ جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اوررکشاز کیلئے دستیاب ہوں گی۔

سکیم کی دیگرتفصیلات وزارت صنعت وپیداواروزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون سکیم کے ساتھ مل کرطے کریں گی۔ اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے انگوراڈا کو افغانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے برآمدی زمینی روٹ کے طورپرسٹیشن قراردینے سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کیلئے امریکی ڈالرمیں قرضہ کیلئے حکومت پاکستان کی ضمانت میں 15 ارب، 60 کروڑ، 73 لاکھ 94 ہزار 711 روپے کے اضافہ کی منظوری دی گئی جس کی منظوری کے بعد جاری ضمانت کاحجم 247.63 ارب روپے سے بڑھ کر263.23 ارب روپے ہوجائیگی۔

اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے رمضان المبارک میں چینی کی قیمتوں اورشوگرایڈوائزری بورڈ کی پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے ساتھ چینی کی ریٹیل قیمت سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کی جانب سے عیدالفطرتک 20 میٹرک ٹن چینی 95 روپے فی کلوفراہم کرنے اوراسے ضلع سطحی پرعام لوگوں تک فراہم کرنے کے فیصلوں کی توثیق کی۔ای سی سی نے اسی طرز پردیگرصوبوں اورعلاقوں میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈورکس کیلئے 261 ملین روپے،

وزارت قومی صحت خدمات کیلئے 0.5ملین امریکی ڈالرکے برابر142.5 ملین روپے، سپریم کورٹ آف پاکستان، ججز کی رہائش گاہوں، ریسٹ ہاوسز اورذیلی دفاتر کی تعمیرنو،تزیئن آرائش کی مدمیں وزارت ہائوسنگ کیلئے 250 ملین روپے، اوروزارت امورخارجہ کوبجلی کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 22 ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔