ای سی پی افسران کی استعداد کار بڑھانے کےلیے سول سروس اکیڈمی میں ٹریننگ 11اگست تک جاری رہے گی،الیکشن کمیشن

165
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کےلیے سول سروس اکیڈمی میں یکم اگست سے شروع ہونے والی ٹریننگ 11اگست تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس ان سروس تربیت کا مقصد الیکشن کمیشن میں 27 نئے تعینات ہونے والے افسران کو اپنے فرائض کی موثر انجام دہی کے لیے اعلیٰ درجے کی مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔

ٹریننگ کے دوران افسران کو انتخابی انتظام، انتخابی قوانین، ووٹر رجسٹریشن کے طریقہ کار اور انتخابی ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں بارے جامع تربیت دی جائے گی۔یہ ٹریننگ الیکشن کمیشن کے بنیاد ی مقاصد آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے معاون ثابت ہوگی،اس سے افسران کی کارکردگی کو بڑھانے،ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد ملے گی۔