ایئر فرانس کاتل ابیب کے لیے پروازیں 25 جنوری سے بحال کرنے کا اعلان

125
Air France
Air France

پیرس۔22جنوری (اے پی پی):فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس نےکہا ہےکہ اس کی تل ابیب کے لیے معطل کردہ پروازوں کا آغاز 25 جنوری سے دوبارہ کردیا جائے گا۔ العربیہ نیوز کے مطابق ایئر فرانس بھی ان کئی فضائی کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے ستمبر 2024 میں اپنی پروازیں تل ابیب بھیجنا روک دی تھیں۔

لیکن اب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد یہ پروازیں تل ابیب کے لیے بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔جرمنی کی فضائی کمپنیوں کے بڑے گروپ لفتھنزاسے جڑی سوئس اور یورو ونگ بھی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر چکی ہیں۔ اسی طرح ایزی جیٹ نے بھی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔