ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

200
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مِٹسو ہیرو نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پی اے ایف کی طرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔