31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر...

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،ڈاکٹر غلام علی

- Advertisement -

ملتان ۔ 27 جنوری (اے پی پی):سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر قیادت کالج پرنسپلز کے وفد نے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے وفد کو یونیورسٹی میں جاری پروگرامز بارے بریفنگ دی ۔انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے شراکت داری اہم ہے ۔ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیم کیلئے کوشاں ہے ، کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی کی کاوشوں سے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ۔ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔وفد میں اکرم سمرا،محمد شہزاد ،ڈاکٹر ظفر ،عبدالمنان ،محمد نذیر،فرحان عطاودیگر شامل تھے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں