22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںایبٹ آباد ، ایس پی حویلیاں کی عید میلاد النبیﷺ پر سکیورٹی...

ایبٹ آباد ، ایس پی حویلیاں کی عید میلاد النبیﷺ پر سکیورٹی امور بارے علماء کرام کے نمائندہ وفد سے ملاقات

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی خصوصی ہدایات پر ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق خان نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی امور کے حوالے سے علماء کرام کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ملاقات میں ڈی ایس پی حویلیاں اور ایس ایچ او حویلیاں بھی موجود تھے۔ اس دوران علماء کرام اور پولیس افسران کے درمیان امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق خان نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے پرامن اور شایان شان انعقاد کے لیے تمام سکیورٹی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، علماء کرام ضلعی پولیس کے دست و بازو ہیں اور ان کے تعاون کے بغیر قیام امن ممکن نہیں۔ علماء کرام نے ایبٹ آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھائی چارے اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کو ساتھ لے کر ضلع بھر میں پرامن فضا کو یقینی بنایا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں