34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںایبٹ آباد ، پی ایم اے چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں...

ایبٹ آباد ، پی ایم اے چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخم

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 16 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں پی ایم اے چوک کے قریب ٹریفک کے حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔شہر میں بڑھتی ٹریفک اور سڑکوں کی کشادگی نہ ہونے سے آئے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ رات فوارہ چوک کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار نے آگے جاتے موٹر سائیکل سوار کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کے فوراً بعد قریب موجود پاک فوج کے جوانوں نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر زخمی موٹر سائیکل سوار کو اپنی گاڑی میں ڈال کر قریب سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا۔ شدید چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نوجوان کی حالت تشویش ناک بتا رہے ہیں۔ پولیس نے تیز رفتاری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے موٹر کار ڈرائیور 19 سالہ عبدالرافع ولد آفتاب الہٰی ساکنہ ٹھنڈا میرا کو گرفتار کر کے تھانہ سکندر آباد منتقل کر دیا ، مزید تفتیش جاری ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں