23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںایبٹ آباد میٹرک نتائج ،تعمیر وطن سکول کی2 طالبات کی بورڈ میں...

ایبٹ آباد میٹرک نتائج ،تعمیر وطن سکول کی2 طالبات کی بورڈ میں پہلی اور دوسری ہوزیشن

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 22 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔طالبات نے پہلی 3پوزیشیں حاصل کرکے طلباء کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سائنس گروپ میں تعمیروطن سکول کی2طالبات نے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈان پبلک سکول کھلابٹ کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کنٹرولر امتحان پروفیسر بابر ایاز کے مطابق رواں سال62ہزار60طلباء وطالبات نے میٹرک امتحانات میں حصہ لیا۔50ہزار771نے کامیابی حاصل کی۔نتائج کاتناسب82فیصد رہا۔تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی طالبات امامہ نور نے 1064نمبر حاصل کرکے پہلی۔طوبہ مرتضی نے 1057نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

ڈان پبلک سکول کھلابٹ کی طالبہ فاختہ صدیق نے1055نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری ہوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں پرائیویٹ امتحان دینے والی طالبہ اقصی خان نے 931نمبروں کے ساتھ پہلی۔گرلز ہائی سکول ریڑھ مانسہرہ کی طالبہ شیوہ ندیم نے921 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے ہوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کااعلان وزیر اعلی ہاوس ہشاور میں کیا گیا ہے جہاں وزیراعلی اعظم خان نے ہوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات سے نوازا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381609

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں