ایبٹ آباد۔ 27 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں فوارہ چوک کے قریب کنج کے علاقہ میں معمولی تکرار کے بعد دوست نے دوست کو قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ شایان ولد اکبر حال کنج سکنہ مردان اور عبدالمعز سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں دونوں فوارہ چوک، کنج کے قریب بیٹریوں کی ایک دکان میں ملازمت کرتے تھے، دونوں میں کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی جو موقع پر موجود لوگوں نے ختم کروا دی۔
بعد ازاں رنجش پر بانڈہ پھگواڑیاں کے عبدالمعز نے شایان حال کنج سکنہ مردان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔