ایبٹ آباد میں ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنوں پر گاڑیوں کی مکمل صفائی ستھرائی کی گئی

146

ایبٹ آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک کی ہدایات پر ریسکیو 1122تمام سٹیشنوں پر گاڑیوں کی مکمل صفائی ستھرائی کی گئی ہے ۔

ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام سٹیشن انچارج کو ہدایات جاری کیں کہ اہلکاروں کی حاضری، ایمرجنسی وہیکلز ، ایمبولینسسز میں زندگی بچانے والی ضروری ادوایات اور آلات، پپلک اویرنس پروگرام ، ریسپانس ٹائم اور دوران ایمرجنسی عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ ڈسپلین اور ایمرجنسی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔