ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش 3 کلو چرس سمیت گرفتار

268
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

ایبٹ آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے تقریباً 3 کلو چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پی او ایف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عارف ولد محمد رفیق سکنہ چمبہ کو گرفتار کر کے 2997 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔