- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ عبدالغفور نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم فیضان سکنہ شملہ پہاڑی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 18 کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590079
- Advertisement -