ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

116
ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو چرس برآمد
ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

ایبٹ آباد ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈیڑھ کلو سے زیادہ چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سکندر آباد بلال خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش تراب عرف بادشاہ ولد حاجی خان سکنہ جھگیاں سے ایک کلو 550 گرام چرس برآمد کر لی. ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔