ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی غرض سےاکٹھےہونےوالے3 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

192
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

ایبٹ آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نےڈکیتی کی غرض سےاکٹھےہونےوالے3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا،ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبادعمرطفیل کی ہدایت پرپولیس کاجرائم پیشہ عناصرکےخلاف کریک ڈاون جاری ہے

،ایس ایچ اوتھانہ رجوعیہ کاشف خان نے رات گئےنڑباغ میں ڈکیتی کی غرض سےمشکوک حالت میں 3 نوجوانوں کوغیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا،ملزمان شہزاد سکنہ راوالپنڈی،نعمان اورناظم ساکنان ڈھیری کیہال کےقبضےسےرپیٹر12بوراورپستول تیس بورمعہ کارتوس برآمد کرکےزیردفعات399/400/401/402 پی پی سی،15AA مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کردیا ہے ۔