ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 34 ویں سینڈیکیٹ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کی۔ اجلاس کے شرکاءمیں پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی نمائندہ چانسلر، مس ثمینہ درانی ڈائریکٹر فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، غلام سعید سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور، جسٹس ریٹائرڈ محمد غضنفر خان، ارشد علی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کے پی، جمال دین نمائندہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے پی، رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین، ڈاکٹر فواد اﷲ شاہ ڈائریکٹر کالجز، ڈین پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمن، ڈاکٹر عجب خان ڈائریکٹر اورک، ڈاکٹر عظیم حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد، ٹریئرر عتیق مظفر، اسسٹنٹ پروفیسر اجمل خان اور مس رومانہ لیکچرر نے شرکت کی۔
اجلاس میں رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے زیر بحث بجٹ سال برائے 2025-26ءسالانہ رپورٹ 2023-24ئ، سالانہ ورک پلان 2025-28ءاور دیگر یونیورسٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی بعد منظوری کیلئے سینڈیکیٹ کو منظوری کیلئے بھیجے گئے تھے۔
اجلاس میں شرکاءسے خطاب میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈکٹر طاہر عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایبٹ آباد یونیورسٹی کو مثالی تعلیمی ادارہ بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ طلباءکے روشن مستقبل اور دور جدید کے عین مطابق لیبز کی موجودگی میں بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے جس کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر رجسٹرر ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا۔