29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد، محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزہ کےحوالہ سے ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ...

ایبٹ آباد، محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزہ کےحوالہ سے ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی ہیلتھ کے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزہ کےحوالہ سے ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد ازکی فاطمہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی ایم او، آئی ایم یو ہیلتھ کی جانب سے محکمہ صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل سرور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال

- Advertisement -

ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ سردار گوہر رحمان، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر ایبٹ آباد، ہیلتھ سپروائزر ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر واصل اوردیگرافسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں