ایبٹ آباد،ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ نرسنگ کا اجلاس، مریضوں کی دیکھ بھال بہتر کرنے بارے اقدامات پر غور کیا گیا

356
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیرا میڈیکس نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیرا میڈیکس نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایبٹ آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آبادکے نرسنگ ڈائریکٹر کی جانب سے مریضوں کی دیکھ بھال کو مزید بہتر کرنے کے لئے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے نرسنگ ڈویژن نے علاج معالجے کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لئے نرسنگ ڈویژن کے کلیدی کارکردگی کے اشاریوں کی مکمل آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ نرسنگ ڈائریکٹر شمس الہدیٰ نے تمام ہیڈ نرسوں اور سپروائزرز کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی تا کہ آڈٹ کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مریضوں کی دیکھ بھال کو مزید بہتر بنانے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

آڈٹ کا مقصد نرسوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ایسے شعبے کی نشاندہی کرنا تھا جس پر توجہ اور بہتری کی ضرورت ہے۔ کلیدی میٹرکس میں جیسے مریض کی اطمینان کی شرح، دوائیوں کا اس کے مقررہ وقت پر دینا ،مریض کی مانیٹرنگ کرنا ، نرسنگ سٹاف کا مریضوں کے سٹاف رویہ اور اس طرح کے اور کلیدی عوامل شامل تھے۔ صحت کی دیکھ بھال کے پروٹوکول کی پابندی، ردعمل کے اوقات اور کارکردگی کا جائزہ لے کر آڈٹ کا مقصد نرسنگ خدمات کی موجودہ حالت کا پتہ لگانا اور مریضوں کی سہولیات کے لئے آگے بڑھانے کے مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔

ڈائریکٹر شمس الہدیٰ جو صحت کی دیکھ بھال کے لیے اپنی لگن اور وابستگی کے لیے جانے جاتے ہیں ، نے آڈٹ کے نتائج سے متعلق مسلسل بہتری کے کلچر کو فروغ دینے میں باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہیڈ نرسوں اور سپروائزرز کے ساتھ مل کر ایک کھلے مکالمے کی حوصلہ افزائی کی جو بہتری کے نشان زد ہ شعبوں پر مرکوز تھی۔میٹنگ میں چیلنجوں سے نمٹنے اور مریضوں کی دیکھ بھال بڑھانے کے لیے مضبوط حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

میٹنگ کے دوران آڈٹ کے نتائج کو جامع طریقے سے حل کرنے کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے جن میں نرسوں کے لئے تربیت اور ترقی کی ورکشاپس کو بڑھانا بھی شامل ہے ۔ شمس الہدیٰ نے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہسپتال کے عزم کا اعادہ کیا اور صحت کی اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔