- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 10 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے پٹوار خانوں کا دورہ کر کے ریکارڈ اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے سوموار کے روز ریونیو سروسز کی فراہمی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے اولڈ تحصیل بلڈنگ اور مختلف پٹوار خانوں کا معائنہ کیا،انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر عملدرآمد اور سروسز کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558420
- Advertisement -