ایبٹ آباد،ریسکیو 1122 نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

5
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 23 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ پیر کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد جان محمد آفریدی نے ہفتہ وار کرگردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے 9070 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 142 ایمرجنسی کالز شامل تھیں جس کے نتیجے میں 131 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک ہفتے میں 11 ٹریفک حادثات،114 میڈیکل ایمرجنسیز،9 آگ لگنے کے واقعات جبکہ 8 متفرق ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 53 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔